Presmurdu - Pakistani Urdu Forum | urdu shayari | Urdu Islam | Design Urdu Poetry
Aslam-O-Alekum
mhotram guest ager ap www.presmurdu.com k member hain tu yahan sa login hun....
ager ap member nahi hain tu yahan sa ap humara es forum ma Register ho sakta hain.......



















Presmurdu - Pakistani Urdu Forum | urdu shayari | Urdu Islam | Design Urdu Poetry

You are not connected. Please login or register

View previous topic View next topic Go down Message [Page 1 of 1]

#1default ~*~BOMB~*~ on Mon Jan 04, 2010 9:02 am

محبوب

Super Member
Super Member
۔ یہ دھماکہ خیزی کے علاوہ کیا کچھ کرتا ہے

پہلے اس کی اصل کی کھوج لگاتے ہیں، پھر دیکھیں گے کہ آتش گیر گولے کے اور کیا کیا مفاہیم ہیں


آج ہم خبروں میں عام استعمال ہونے والے ایک لفظ کا جائزہ لیں گے اور وہ ہے
bomb
پہلے یہ دیکھتے ہیں کہ اس کی اصل کیا اور پھر یہ کہ دھماکہ خیزی کے علاوہ یہ لفظ کیا کیا کردار ادا کرتا ہے۔

یونانی لفظ تھا بمبوس اور لاطینی میں پہنچ کر ہو گیا بومبس۔ جس کا مطلب محض گونج دار آواز ہی تھا۔ وہاں سے ہسپانوی میں پہنچا تو کہلایا بومبا۔ مکمل اصطلاح دیکھیے: bomba de fuego اس کا ترجمہ ہے، آگ کا گولا جب کہ خالی بومبا کا مطلب گیند یا گولا ہے۔

اگرچہ اس کا عام استعمال آتش گیر مادے کے طور پر ہوتا ہے، لیکن لفظ بم کو انگریزی میں اور بھی کئی طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے۔ چند ایک یہ ہیں۔

پیل کر مختصر کی ہوئی گیس کو جس ڈبے میں رکھا جاتا ہے اسے بھی بم کہتے ہیں۔ پھر کسی کو بے حد فضیلت دینا مقصود تو بھی اسے بم کہا جاتا ہے۔ یعنی یہ لفظ بہترین کے متبادل کے طور پر برتا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ بھاری رقم، بہت بڑی فتح اور خاص کر کسی ڈرامے، فلم، سٹیج شو یا موسیقی کے پروگرام کی شاندار کامیابی کے لیے بھی یہ لفظ استعمال ہوتا ہے۔

اس کے برعکس عمومی زبان میں بہت خراب شو، بہت بری شکست ، پرانی کار اور شدید ناکامی کے لئے یہ فعل کے طور پر بھی آ سکتا ہے، جیسے
All his efforts to pass the exam bombed
یعنی اس کی امتحان میں پاس ہونے کی تمام کوششیں بری طرح ناکام ہو گئیں۔

یہ لفظ ششدر کر دینے والی خبر کے لئے بھی برتا جاتا ہے۔ اور اس صورت میں پورا محاورہ ہوگا:Dropping the bomb

اور خوبصورت عورت کو بھی بم کہہ لیتے ہیں خاص کر اگر وہ سنہری بالوں والی ہو۔


View user profile

#2default Re: ~*~BOMB~*~ on Mon Jan 04, 2010 9:11 am

Admin

Administrator
Administrator
nice dear mhaabob ap na tu lafz [b]bomb k bara ma naya naya inkasaf kar deya hain v nice[/b]

View user profile

#3default Re: ~*~BOMB~*~ on Mon Jan 04, 2010 9:22 am

محبوب

Super Member
Super Member
Sir meri kohsih ho gi ke apne is forum ka liya aur bhi naye naye inkisfaat karta rahon ga basrt-e-zindagi

View user profile

#4default Re: ~*~BOMB~*~ on Tue Feb 02, 2010 9:31 pm

Banjara

True Member
True Member
hmmm keep it up dear

View user profile

View previous topic View next topic Back to top Message [Page 1 of 1]

Permissions in this forum:You cannot reply to topics in this forum