#1
one more pakistan in india on Mon Jun 27, 2011 1:26 am
بھارت میں ایک اور ’پاکستان
بہا ر : پاکستان اور بھارت کے درمیان قیام پاکستان سے لے کر آج تک تنازعات چلے آرہے ہیں ۔ کبھی سرحدی کشید گی اور کبھی بھارت کی جانب سے کشمیر میں دراندازی کا الزام پاکستان پر عا ئد کردیا جاتا ہے اور دنیا بھر میں پاکستان کی مخالفت میں بھارت پیش پیش ہے ۔ تاہم حیرت کی بات یہ ہے کہ بھارت کے اندر بھی ایک پاکستا ن موجود ہے ۔ دراصل بھارتی ریاست بہار میں ایک گاؤں ہے جس کا نام ’پاکستان‘ ہے لیکن حیرت انگیز طور پر یہاں ایک بھی مسلمان نہیں بستا۔ پاکستان نامی یہ گاؤں مغربی بہار کا سرحدی علاقہ ہے اور وہاں کے بیشتر لوگ اس نام کو پسند کرتے ہیں ۔ واضح رہے کہ 1947 میں یہا ں کی مسلم آبادی کے پاکستان ہجرت کر نے والوں کی یاد میں مقامی لوگو ں نے اس گاؤ ں کا نام پاکستا ن رکھ دیا تھا ۔

Home

Posts


